the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہونے والی شدید بارشوں میں تو کچھ کمی ہوئی ہے لیکن سیلاب یہاں کے لیے تاحال ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

قومی موسمیاتی سروس کے مطابق اتوار کی صبح تک لوزیانا اور میسسپی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ہیوسٹن کے جنوب میں واقع ٹیکساس کے علاقے روشرون میں اتوار کو دریائے کے بہاؤ میں کمی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہاں سیلاب میں بتدریج کمی ہوسکے گی۔

دریائے برازوس میں ہفتہ کو خطرے کی حد سے بھی ساڑھے نو فٹ اوپر تک پانی کا بہاؤ



رہا جو اتوار کی صبح کم ہونا شروع ہو گیا تھا۔میری لینڈ میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے عہدیدار ڈینیئل پیٹرسن نے خبررساں ادارے "روئٹرز" کو بتایا کہ ہفتہ کو لوزیانا میں بھی کچھ علاقوں میں سیلاب آیا جب کہ آئندہ ہفتے کے لیے فلوریڈا میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔

ٹیکساس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے تیس سے زائد کاؤنٹیز کو آفت سے متاثرہ قرار دیا ہے۔

سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر متاثر ہوئے جب کہ ہزاروں گھروں سے لوگوں کو منتقل بھی ہونا پڑا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.